غزہ میں جنگ بندی برقرار، حماس نے مزید 3 صیہونی یرغمالیوں کو رہا کردیا

غزہ میں جنگ بندی برقرار، حماس نے مزید 3 صیہونی یرغمالیوں کو رہا کردیا
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے چحتے مرحلے میں مزید تین اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا۔
اسرائیلی یرغمالیوں بشمول ایئر ہارن، ساگوئی ڈیکیل چن اور ساشا (الیگزینڈر) ٹروفانوف غزہ میں ایک رہائی کے مقام پر پہنچے جہاں سے انہیں ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔
براہ راست فوٹیج میں دکھایا گیا کہ تینوں کو خان یونس کے مقام پر خودکار رائفلوں سے لیس حماس جنگجوؤں کے ساتھ ایک اسٹیج پر لے جایا گیا تھا۔
ان تینوں کو 369 فلسطینی قیدیوں اور زیر حراست افراد کے بدلے واپس اسرائیل بھیجا گیا۔
7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی سے حماس نے ایک امریکی اسرائیلی ڈیکیل چن، روسی اسرائیلی ٹروفانوف اور ہارن، کو حراست میں لیا تھا۔
رہائی کے مقام پر درجنوں حماس جنگجو موجود تھے جنہوں نے سات اکتوبر کے حملے کے دوران اسرائیلی فوج سے ضبط کی گئی رائفلیں اٹھائے ہوئی تھیں۔
حماس نے اس سے قبل میں مغربی کنارے میں جارحیت جاری رکھنے اور فلسطینیوں کو شہید کرنے کے جرم میں صیہونی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
تاہم جواب میں صیہونی حکومت نے غزہ میں دوبارہ جنگ کے آغاز کی دھمکی دی تھی جس کے بعد مصر اور قطری ثالثوں نے جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










