"غزہ کی سرزمین خریدنے کے بجائے مارشل پلان لگایا جائے” یہ کیا ہے؟

غزہ کی زمین خریدنے کے بجائے مارشل لا لگایا جائے (فوٹو: فائل)
سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی نے غزہ کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینیوں سے متعلق اعلان کو مسترد کرتے ہوئے نیا پلان دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرویو میں سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف نے ہا کہ امریکی صدر کا غزہ کے فلسطینیوں کو بےدخل کرکے وہاں زمین خریدنے کا خواب یا منصوبہ کہیں بھی قابل فروخت نہیں ہے۔
انہوں ںے کہا کہ ہمارے پاس ایک عرب امن پلان ہے جو ایک مکمل جامعہ اور متبادل ہے، اس کے ذریعے علاقے میں جنگ کا خاتمہ ہوگا اور امن قائم ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: حماس نے اسرائیل سے 369 فلسطینی قیدی رہا کروا لیے
شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ غزہ میں ایک مارشل پلان نافذ کیا جائے تاکہ وہاں تعمیر و ترقی ممکن ہوسکے۔
مزید پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی برقرار، حماس نے مزید 3 صیہونی یرغمالیوں کو رہا کردیا
واضح رہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکا کی جانب سے یورپ کے لیے ایک مارشل پلان منظور کیا گیا تھا جس کے تحت مغربی یورپ کو اقتصادی امداد دی گئی تھی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











