ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

دنیا کی بہترین 25 ایئرلائنز کونسی ہیں؟ نئی فہرست جاری

16 فروری, 2025 11:33

AirlineRatings.com نے 2025 کے سالانہ ایوارڈز کے لیے دنیا کی بہترین 25 ایئرلائنز کی لسٹ جاری کر دی۔

ایئر ماہرین نے متعدد ایئر لائنز کا انتخاب کرنے کیلئے ان کی سروسز کا جائزہ لیا گیا۔ ان خدمات میں کھانا، ناشتے اور مشروبات، کم از کم 31 انچ لیگ روم کے ساتھ اکانومی سیٹ، بزنس کلاس بیڈ، سیون اسٹار سیفٹی ریٹنگ، اور فہرست کے معیار پر پورا اترنے کے جائزہ کے بعد فہرست جاری کی گئی۔

مزید پڑھیں:امریکہ کی روس کے ساتھ روابط پر ایرانی ایئرلائنز کے تین طیاروں پر پابندی

جنوبی کوریا کی ایئر لائن کو مسافروں کے آرام، اعلی معیار کے کھانے اور شاندار اکانومی کلاس پر غیر معمولی توجہ دینے پر ایئر لائن آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازا گیا۔

کورین ایئر نے مسافروں کے آرام پر غیر معمولی توجہ کی وجہ سے سرفہرست مقام حاصل کیا، جس میں موزے، آنکھوں کے ماسک، مغربی اور کوریائی دونوں آپشنز پر مبنی مینو اور مسکراہٹ کے ساتھ فراہم کی جانے والی سروس شامل ہے۔

دنیا کی 25 بہترین ایئرلائنز کی یہ فہرست ہے:
1-کورین ایئر
2-قطر ایئرویز
3-ایئر نیوزی لینڈ
4-Cathey Pacific
5-سنگاپور ایئر لائنز
6-امارات
7-جاپان ایئر لائنز
8-Qantas
9-اتحاد ایئرویز
10-ترکش ایئر لائنز
11-ایوا ہوا
12-فجی ایئرویز
13-ورجن اٹلانٹک
14-اے این اے
15-ایرو میکسیکو
16-Air Caraibes
17-تھائی ایئر ویز
18-اسٹار لکس ایئر لائنز
19-ویتنام ایئر لائنز
20-سری لنکن ایئر لائنز
21-ایئر فرانس
22-کے ایل ایم (نوٹ: ایئرلائن کچھ روٹس پر ہائبرڈ ماڈل کی آزمائش کر رہی ہے)
23-ایئر کیلن
24-ایئر ماریشس
25-گارودا انڈونیشیا

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔