اسرائیل کل تک لبنان سے نکل جائے، ورنہ ہم نمٹنا جانتے ہیں، نعیم قاسم

اسرائیل 2 دن کے اندر لبنان سے نکل جائے، ورنہ ہم نمٹنا جانتے ہیں، شیخ نعیم قاسم
بیروت: حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے صیہونی حکومت کو لبنان کی سرزمینوں سے نکلنے کیلئے کل تک کی مہلت دیدی۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اگر صیہونی لبنان کے کسی بھی حصے میں اپنا قبضہ باقی رکھتے ہیں تو انہیں غاصب کی نظر سے دیکھا جائے گا اور ہر ایک کو پتہ ہے کہ ہم قابضین سے کیسا سلوک کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:اسرائیل نے جنوبی لبنان کے شہریوں کے گھروں کو آگ لگادی
انہوں نے غزہ پر امریکی اور اسرائیلی قبضے کی سازش کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر اور صیہونی حکام کے اس منصوبے کے تحت فلسطین کو سیاسی لحاظ سے ختم کرنے کی سازش رچی گئی ہے جس کے خلاف تمام امت اسلامیہ کو آواز اٹھانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ 18 فروری کو صیہونی فوجیوں کو کوئی بہانے لائے بغیر مکمل طور پر لبنان سے پسپائی اختیار کرنا ہو گی اور لبنان کی حکومت کو بھی اس سلسلے میں سخت موقف اپنانا چاہیے۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ یہ سازش غزہ میں اسرائیل کی فوجی شکست کے بعد تیار کی گئی ہے۔
انہوں نے شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی تشییع کی جانب بھی اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ حزب اللہ کے شہید کمانڈروں کے جسد خاکی کی تشییع 23 فروری کو ہوگی جس میں عرب اور اسلامی ممالک کی اہم شخصیتیں اور مختلف دینی اور مذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











