صیہونی حکومت نے ریٹائر فوجی کو نیا آرمی چیف بنا دیا

صیہونی حکومت نے ریٹائر فوجی کو نیا آرمی چیف بنا دیا
تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے وزارت دفاع کے سابق سربراہ کو ملک کا نیا آرمی چیف بنا دیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے آج شام میجر جنرل (ر) ایال ضمیر کو (اسرائیلی فوج) کا اگلا چیف آف اسٹاف مقرر کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں:اسرائیلی آرمی چیف سمیت متعدد فوجی افسران کا مستعفی ہونے کا امکان
ایال ضمیر نے سابق اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہیلیوی کی جگہ لی ہے جنہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے 2 دن بعد 21 جنوری کو استعفیٰ دے دیا تھا، جس میں اب حماس اور اس کے اتحادی اسلامی جہاد نے 18 یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:غزہ جنگ؛ حماس نے اسرائیلی جنرل کو استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا
59 سالہ ضمیر 2023 سے وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق وہ اسرائلی چیف ہرزی ہیلیوی سے اعلیٰ عہدے سے محروم ہونے کے بعد فوج سے ریٹائر ہوئے تھے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق کابینہ نے اتوار کے روز میجر جنرل ایال ضمیر کو اسرائیلی ڈیفنس فورس کا چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کی حتمی مننظوری دی جو ایال ضمیر کی تقرری کا سب سے آخری مرحلہ تھا۔
اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہےکہ ایال ضمیر آئندہ ماہ 5 مارچ کو اسرائیلی فوج کے 24 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمال سنبھالیں گے۔ اس کے علاوہ میجر جنرل تامیر یدائی کو نئے آرمی چیف کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











