ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

کینیڈا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران اُلٹ گیا

18 فروری, 2025 10:36

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا۔

کینیڈا کے ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈیلٹا ایئر لائنز کا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران الٹ گیا جس نتیجے میں کم از کم 18 مسافر زخمی ہوگئے۔

ایئرپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 18 زخمی مسافروں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اس کی سربراہی ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ آف کینیڈا کر رہا ہے۔

اس سے قبل ٹورنٹو پیئرسن کی سی ای او ڈیبورا فلنٹ نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ امریکی شہر منیاپولس سے اڑان بھرنے والے طیارے میں عملے کے چار افراد اور 76 مسافر سوار تھے جن میں 22 کینیڈین شہری بھی شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بہت شکر گزار ہیں کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور حادثے کے باعث مسافروں کو نسبتا معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

 

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔