ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

دنیا کا پہلا ’ہم جنس پرست‘ امام ہونے کا دعویٰ کرنے والا مارا گیا

18 فروری, 2025 12:58

جنوبی افریقہ میں ہم جنس پرست ہونے کا دعویٰ کرنے والے دنیا کے پہلے امام کو ہفتے کے روز گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا سی این این کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے پہلے ہم جنس پرست امام ہونے کا دعویٰ کرنے والے محسن ہینڈرکس کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو خدشہ ہے کہ یہ نفرت پر مبنی جرم ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:عراق میں ہم جنس پرستوں کو 15 سال قید کی سزا دینے کا بل منظور

ایسٹرن کیپ کی صوبائی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ بیتھلڈورپ میں 58 سالہ محسن ہینڈرکس کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کی صبح تقریبا 10 بجے ہینڈرکس اور ایک ڈرائیور بیتھلسڈورپ کو گولی کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:یونان میں ہم جنس پرستوں کی شادیوں کو قانونی حیثیت مل گئی، شہریوں کا جشن

پولیس نے بیان میں مزید کہا کہ چہرے ڈھانپے ہوئے 2 نامعلوم مشتبہ افراد گاڑی سے باہر آئے اور گاڑی پر متعدد گولیاں چلانا شروع کردیں جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں فائرنگ کے واقعے کو دکھایا گیا ہے، سی این این نے آزادانہ طور پر ویڈیو کی تصدیق نہیں کر سکا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیو کی تصدیق نہیں کر سکتے کیونکہ تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے واقعات عام ہیں جہاں قتل کی شرح جو پہلے ہی دنیا میں سب سے زیادہ ہے 20 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔