ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

پاکستانی خلائی مشن کا نام تجویز کرنے والوں کیلئے انعام کا اعلان

18 فروری, 2025 14:19

اسلام آباد: پاکستانی خلائی ادارہ سپارکو نے اپنے پہلے چاند مشن 2028 کیلئے ملک بھر سے تجویز کردہ نام مانگ لیے۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق پاکستان نے خلائی تحقیق میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنا پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ کرے گا۔

مزید پڑھیں:خلائی ٹیکنالوجی میں اہم کامیابی، پاکستان کا مقامی سیٹلائٹ پرواز کیلئے تیار

سپارکو نے ملک بھر میں پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کیلئے ملک گیر مقابلے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت فاتح کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

سپارکو نے کہا کہ پاکستانی خلائی تحقیق میں عوام کی شمولیت کا سنہری موقع ہے۔

خیال رہے کہ قبل ازیں خلائی ادارہ سپارکو نے پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی اور تحقیق کی صلاحیتوں کے فروغ دینے کیلئے میڈ ان پاکستان سیٹلائٹ تیار کیا تھا۔

پاکستانی خلائی تحقیقاتی ادارے (سپارکو) نے اسپیس ٹیکنالوجی میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلا میڈ ان پاکستان سیٹلائٹ تیار کیا ہے، جس کو 17 جنوری کو خلا کیلئے روانہ کیا گیا۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔