ڈیپ سیک کو مات دینے کیلئے اسمارٹ اے آئی چیٹ بوٹ متعارف

دنیا کا سب سے عقل مند اے آئی چیٹ بوٹ بنانے کا دعویٰ
ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے دنیا کا عقل مند آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ متعارف کرانے کا دعویٰ کر لیا۔
ایکس اور ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کا یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ اے آئی ماڈل گروپ 3 متعارف کیا گیا ہے جس میں انکا کہنا تھا کہ یہ اب تک دنیا میں متعارف کرائے جانے والا سب سے اسمارٹ اے آئی چیٹ بوٹ ہے، جس کا مقابلہ دیگر چیٹ بوٹس نہیں کر سکتے۔
مزید پڑھیں:اے آئی ایپ ڈیپ سیک کو ڈاؤن لوڈ کرنے پر پابندی عائد
مزید پڑھیں:سوشل میڈیا انفلوئنسر کا ایلون مسک کا بچہ جنم دینے کا دعویٰ، پوسٹ وائرل
انہوں نے ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ گروک 3 پہلے سے زیادہ طاقتور اور تیز رفتار ہے اور اسے طویل تربیت دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس نئے ماڈل سے آپ کو وقت بچانے میں مدد ملے گی، ابھی جو کام ویب یا سوشل میڈیا پر آدھے سے ایک گھنٹے میں ہوتا ہے، وہ گروک 3 کے ذریعے 10 منٹ میں ممکن ہو پائے گا۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












