حسن نصر اللہ کی تدفین؛ شہری بیروت کا رخ نہ کریں، امریکا

حسن نصر اللہ کی تدفین؛ شہری بیروت کا رخ نہ کریں، امریکا (فوٹو: فائل)
بیروت میں امریکی سفارت خانے نے لبنان میں اپنے شہریوں کو مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے شہید سربراہ سید حسن نصر اللہ کی تدفین کے دن اِن علاقوں میں سفر سے روک دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ لبنان کی حزب اللہ کے شہید سربراہ سید حسن نصر اللہ کی تدفین کے دن بیروت ہوائی اڈے پر جانے سے گریز کریں۔
اس سے قبل لبنانی چینل نے اعلان کیا تھا کہ حزب اللہ کے سابق سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ کے دوران بیروت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازیں معطل کر دی جائیں گی تاکہ کسی قسم کے خطرے سے بچا جاسکے۔
مزید پڑھیں: شہید حسن نصر اللہ کی انگوٹھی 680 ملین تومان میں فروخت
حزب اللہ کے سابق سیکریٹری حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ 23 فروری کو ادا کی جائے گی، دونوں رہنما اسرائیل کی لبنان میں ہونیوالی بمباری میں شہید ہوئے تھے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












