جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

اسرائیل نے حماس کے سامنے سر تسلیم خم کردیا

19 فروری, 2025 19:15

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حامس کیساتھ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں بات چیت شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس کو دھمکی دینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی سیکورٹی شرائط سے دست بردار نہیں ہوں گے۔

انہوں نے شرط عائد کی کہ غزہ میں حماس کے عسکری ڈھانچے کی تحلیل اور غزہ کی پٹی کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کو منتقل نہ کرنے کی ضمانت شامل ہونا چاہیے، جب تک ضرورت ہوئی ، اسرائیلی فوج اپنی زمینی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیں: حسن نصر اللہ کی تدفین؛ شہری بیروت کا رخ نہ کریں، امریکا

حماس اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی کا معاہدہ 19 جنوری کو نافذ العمل ہوا تھا۔ اس معاہدے کے پہلے مرحلے میں غزہ میں قید 33 یرغمالیوں کی رہائی عمل میں آئے گی۔ اس کے مقابل اسرائیلی جیلوں سے 1900 فسلطینی اسیروں کو آزاد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں حماس رہنما شہید

اسی طرح توقع ہے کہ دوسرے مرحلے میں جس کا آغاز 2 مارچ کو ہونا ہے، تمام قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا اور جنگ کا خاتمہ عمل میں آئے گا۔

مزید پڑھیں: "غزہ کی سرزمین خریدنے کے بجائے مارشل پلان لگایا جائے” یہ کیا ہے؟

جہاں تک تیسرے مرحلے کا تعلق ہے تو یہ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے مختص ہے۔ یہ ایک بڑا منصوبہ ہے اور اقوام متحدہ نے اس کی لاگت کا اندازہ 53 ارب ڈالر سے زیادہ لگایا ہے۔

جنگ بندی کا پہلا مرحلہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 19 اسرائیلی قیدی اور 1134 فلسطینی اسیروں کی رہائی عمل میں آ چکی ہے، پہلا مرحلہ یکم مارچ کو اختتام پذیر ہو گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔