جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

امریکی معیشت دوبارہ ٹریک پر آرہی ہے، امریکی صدر

20 فروری, 2025 09:50

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی معیشت دوبارہ ٹریک پر آرہی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے حالیہ بیان میں کہنا ہے کہ امریکی معیشت دوبارہ ٹریک پر آ رہی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ اور کرپٹو کرنسی کی قدر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جو ملک کی اقتصادی بحالی کی طرف ایک مثبت پیش رفت ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے پہلے دن سے ہی سخت اقدامات اٹھائے ہیں، جن میں غیر ملکی فنڈنگ کو منجمد کرنا اور وفاقی بھرتیوں پر پابندی لگانا شامل ہے۔

 انہوں کہا کہ ان کی انتظامیہ نے گزشتہ چار ہفتوں کے دوران بہت اہم تبدیلیاں کی ہیں، جو ملک کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہیں۔ انہوں نے سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ اپنے چار سالہ دور میں کوئی اہم تبدیلی نہیں لا سکی۔

صدر ٹرمپ نے امریکا کو ایک خوبصورت ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو یہاں رہنا چاہیے۔ امریکا اپنی اقتصادی طاقت اور معیار زندگی کے باعث دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ایک پرکشش مقام ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔