ایپل نے اے آئی فیچرز سے لیس سستا آئی فون متعارف کرادیا

ایپل نے اے آئی فیچرز سے لیس سستا آئی فون متعارف کرادیا
ایپل نے آئی فون 16 ای متعارف کرایا ہے جو ایک نیا بجٹ دوست ماڈل ہے جس کا مقصد درمیانی رینج اسمارٹ فون مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو بڑھانا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں لانچ ہونے والی یہ ڈیوائس سام سنگ اور ہواوے جیسے اینڈرائیڈ حریفوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔
آئی فون 16 ای جس کی قیمت 599 ڈالر (پاکستانی روپے میں 1 لاکھ 68 ہزار) ہے، یہ اسمارٹ فون ایپل انٹیلی جنس کی حمایت کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا جو چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی ٹولز کو مربوط کرتا ہے۔
اس میں پچھلے سال کے پریمیم آئی فون ماڈلز سے اے 18 چپ شامل ہے جو مضبوط کارکردگی کو یقینی بناتی ہے۔ یہ ایپل کے ان ہاؤس سی 1 موڈیم کو متعارف کرواتا ہے جو سیلولر رابطے کے لئے کوالکوم کے چپس کی جگہ لیتا ہے۔
ڈیوائس میں دو لینس کے ساتھ 48 میگا پکسل کا کیمرہ سسٹم ہے جب کہ پرائمری کیمرے میں ضم دو بار زوم فیچر بھی شامل ہے۔
چھوٹی اسکرینوں والے پچھلے ایس ای ماڈلز کے برعکس آئی فون 16 ای میں 6.1 انچ ڈسپلے ہے جو بنیادی آئی فون 16 کی طرح ہے۔ اس میں یہ فزیکل ہوم بٹن شامل نہیں، البتہ صارفین کو تصدیق کے لیے فیس آئی ڈی کا استعمال کرنا ہوگا۔
ایپل 21 فروری سے امریکا، چین اور بھارت سمیت 59 ممالک میں آئی فون 16 ای کے پری آرڈرز کا آغاز کرے گا۔
یہ ماڈل یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ پورٹ سے لیس ہوگا جو یورپی یونین کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہوگا اور یورپی مارکیٹ میں اس کی واپسی کو ممکن بنائے گا۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












