جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

اسرائیل کا مغربی کنارے میں فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

21 فروری, 2025 10:24

صیہونی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے تل ابیب کے قریب بسوں پر ہونے والے دھماکوں کے بعد فوج کو مقبوضہ مغربی کنارے میں شدید آپریشن کرنے کی ہدایت کردی۔

قبل ازیں اسرائیلی پولیس نے کہا تھا کہ تل ابیب کے باہر اسرائیل کے دو مضافاتی علاقوں میں تین بسوں میں دھماکے ہوئے اور چار دھماکہ خیز آلات برآمد ہوئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے ڈپو میں بسوں پر ہوئے جوکہ خالی تھے۔

دھماکوں کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی، نیتن یاہو نے دھماکوں کے بعد وزیر دفاع، فوج کے سربراہ، شین بیت اور پولیس کمشنر سے ملاقاتیں کیں۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہجائے وقوعہ سے ٹائمر کے ساتھ دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات کی نشاندہی کی گئی۔

ادھر صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بس ڈپو پر ہونے والے دھماکوں کا ذمہ دار بھی فلسطینیوں کو ٹھہرا دیا اور مغربی کنارے میں فوجی آپریشن کرنے کا اعلان کردیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کی جانب جانے والی سڑکوں کو بند کرنا شروع کردیا جب کہ خطے میں مظلوم مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں بھی مزید تیز کردی ہیں۔

صیہونی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ وسطی اسرائیل میں بسوں میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد فوج کو مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔