سعودی عرب: تعلیمی اداروں میں 21 فروری سے یکم مارچ تک چھٹیوں کا اعلان

Announcement of Holidays in Public and Private Schools from March 9; Big News Revealed
سعودی وزارت تعلیم نے موجودہ تعلیمی سال 2025 کے دوسرے سمسٹر کی کلاسوں کے اختتام پر 9 دن کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق یہ چھٹیاں یوم تاسیس اور موسم سرما کی تعطیلات پر مشتمل ہوں گی۔ مملکت میں تمام اسکول جمعہ 9 فروری سے یکم مارچ تک بند رہیں گے جبکہ درس و تدریس کا سلسلہ 2 مارچ سے دوبارہ شروع ہوگا۔
وزارت تعلیم نے اس سے قبل رمضان المبارک کے دوران اسکول ٹائمنگ میں تبدیلی کا بھی اعلان کیا تھا۔ رمضان کے دوران صبح کی شفٹ کا آغاز 9 بجے دوپہر کی شفٹ 1 بجے اور تیسری شفٹ رات ساڑھے نو بجے سے شروع ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ اور اساتذہ کے لیے رمضان کے مہینے میں تعلیمی سرگرمیوں کو آسان بنانا ہے۔
چھٹیوں کے اعلان کے ساتھ ہی وزارت تعلیم نے ای ایجوکیشن سسٹم ’نور‘ میں تمام مضامین کے ریکارڈ کی اصلاح، نگرانی، اور جائزہ مکمل کرنے پر زور دیا ہے۔
وزارت نے طلبہ کے نتائج کا اعلان کرنے کی ضرورت پر بھی توجہ دلائی ہے۔
اس کے علاوہ، سیکنڈری اسکول کے امتحانات کے دوسرے دور کے لیے شیڈول تیار کرنے اور اسے نور سسٹم میں شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزارت نے پرائمری اور انٹرمیڈیٹ مرحلے میں غیر حاضر طلبہ کے لیے متبادل امتحانات کا شیڈول تیار کرنے کی بھی تاکید کی ہے۔ یہ اقدامات طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ان کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












