صیہونی فوج نے رہائی پانے والے فلسطینی طلبا کو پھر حراست میں لے لیا

صیہونی فوج نے رہائی پانے والے فلسطینی طلبا کو پھر حراست میں لے لیا
اسرائیلی قابض افواج نے رہائی پانے والے قیدیوں صالح ابو زید اور امرو ابو زید کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ رام اللہ کے علاقے المسیف میں موجود تھے، تینوں فلسطینی برزیت یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔
اسرائیلی افواج نے جلزون پناہ گزین کیمپ پر بھی چھاپہ مارا اور جہاد مسبہ کو گرفتار کر لیا۔
طبی ذرائع نے مزید بتایا کہ فلسطینی پروفیسر احمد عواد بدھ کے روز تلکرم میں ایک قابض گاڑی کی ٹکر سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوئے۔
میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے مختلف مقامات پر بسوں میں متعدد دھماکہ خیز آلات ملنے کے بعد وسیع پیمانے پر یکیورٹی آپریشن شروع کیا، تل ابیب میں دھماکوں کے بعد علاقوں میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
اسرائیل کا مغربی کنارے میں فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان
اسرائیل کی حمایت کرنے پر یورپی یونین بڑی مشکل میں پھنس گئی
اسرائیلی پولیس کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، تل ابیب میں خوف و ہراس کی صورتحال ہے اور تمام بسوں کو معائنے کے لیے روک دیا گیا ہے۔
اس صورتحال نے فوری اقدامات کیے ، جس میں وزیر نقل و حمل میری ریگیو کی طرف سے بٹ یام میں تمام ٹرین سروسز کی معطلی بھی شامل ہے۔
اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے علاقے کے تمام بس ڈرائیوروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں روک کر معائنہ کرائیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












