جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

واٹس ایپ پروفائل پر دوسرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایڈ کرنا اب ہوا ممکن؛ مگر کیسے؟

22 فروری, 2025 08:32

واٹس ایپ پروفائل پر دوسرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایڈ کرنا اب ممکن ہے۔

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش کا آغاز کردیا ہے، جس کے تحت عام صارفین بھی اپنے پروفائلز پر دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے لنکس شامل کرسکیں گے۔ یہ فیچر پہلے صرف واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے دستیاب تھا، جو اپنی ویب سائٹ یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لنکس شیئر کرسکتے تھے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی معروف ویب سائٹ کے مطابق اس فیچر کی آزمائش فی الحال محدود صارفین کے لیے شروع کی گئی ہے۔ تاہم، جلد ہی اسے تمام صارفین تک پہنچانے کا امکان ہے۔ اس نئے فیچر کے تحت صارفین اپنے واٹس ایپ پروفائلز پر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے انسٹاگرام، ایکس (ٹوئٹر) اور فیس بک وغیرہ کے لنکس شامل کرسکیں گے۔

فی الحال آزمائشی مرحلے میں صارفین کو صرف انسٹاگرام اکاؤنٹ کا لنک شامل کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ تاہم، توقع کی جارہی ہے کہ مکمل لانچ کے بعد دیگر پلیٹ فارمز کے لنکس شامل کرنے کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔

واٹس ایپ کی جانب سے یہ اقدام صارفین کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مزید مربوط بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی یہ فیچر صارفین کے لیے اپنے پروفائلز کو زیادہ جامع اور معلوماتی بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

واٹس ایپ کی جانب سے یہ تبدیلی ایپ کے مسلسل بہتر ہوتے ہوئے فیچرز کی ایک اور کڑی ہے، جس کا مقصد صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوتا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔