ٹرمپ نے امریکی عسکری قیادت کو فارغ کر دیا

ٹرمپ نے امریکی عسکری قیادت کو فارغ کر دیا
واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن کو انکے عہدے سے فارغ کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنرل چارلس براؤن کی جگہ ایف-16 کے پائلٹ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ڈین "رازن” کین کو نامزد کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلے امریکی فوجی اسٹیبلشمنٹ میں ہلچل پیدا کرنے کا سبب بنے ہیں اور یہ ٹرمپ کے دور حکومت میں فوجی پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کی نشاندہی کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کینیڈا کو امریکی ریاست بنانے پر ڈٹ گئے، بڑی پیشکش بھی کردی
صدر ٹرمپ نے فوجی قیادت میں مزید تبدیلیوں کا بھی عندیہ دیا ہے جن میں امریکی فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان کی برطرفی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ، پینٹاگون میں ملازمین کی تعداد میں نمایاں کمی کرتے ہوئے ساڑھے 5 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سی کیو براؤن اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں اور وہ ایئر فورس کے لیفٹیننٹ جنرل ڈین کین کو انکے متبادل کے طور پر نامزد کریں گے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ‘میں جنرل چارلس ‘سی کیو’ براؤن کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہمارے ملک کے لیے 40 سال سے زیادہ خدمات انجام دیں، جس میں ہمارے موجودہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے پہلے بھی فوج میں اصلاحات اور قیادت کی تبدیلی کا عندیہ دیا تھا جسے اب عملی شکل دی جا رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












