مودی کے انتہا پسند بھارت میں 168 سال پرانی مسجد شہید

مودی کے انتہا پسند بھارت میں 168 سال پرانی مسجد شہید (فوٹو: فائل)
ہندو انتہا پسند سوچ کے حامل بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کا سلسلہ تھم نہ سکا، مودی حکومت کے دور میں ایک 168 سال پُرانی تاریخی مسجد کو رات کی تاریکی میں شہید کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یو پی انتظامیہ نے نصف شب کے وقت بلڈوزر چلا کر تاریخی مسجد کو شہید کیا، یہ مسجد دہلی روڈ پر سروس لین میں واقع تھی اور میٹرو و ریپڈ ریل کاریڈور کے درمیان تھی جسے حکام نے بلاجواز بہانہ بناکر شہید کردیا۔
اس سے قبل مسجد کا بجلی کنکشن دو دن قبل منقطع کر دیا گیا تھا، جس کے بعد مقامی مسلمانوں نے خود ہی مسجد کو ہٹانے کی کوشش کی، تاہم، جمعہ کی رات انتظامیہ نے بلڈوزر لگا کر پوری مسجد کو مسمار کر دیا اور فوراً ملبہ بھی ہٹا دیا گیا۔
مزید پڑھیں: سکھ کمیونٹی کیخلاف مودی کی گھناؤنی سازش بے نقاب
انتظامیہ نے مسجد شہید کرنے کا مقصد میٹرو کے تعمیراتی منصوبے میں رکاوٹ قرار دیا۔
مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر؛ دکانوں سے سینکڑوں اسلامی کتب ضبط کر لی گئیں
مقامی افراد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ اس مسجد کی متبادل جگہ اور مناسب معاوضہ چاہتے تھے، مگر ان کی مانگ پوری کیے بغیر ہی مسجد شہید کردی گئی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












