جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالے کو مجرم ٹھہرادیا گیا

22 فروری, 2025 17:59

ملعون سلمان رشدی پر سال 2022 میں حملہ کرنے والے لبنانی نژاد امریکی شہری کو اقدام قتل کا مجرم ٹھہرادیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہادی ماتر پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر حزب اللّٰہ کے ایماء پر ملعون سلمان رشدی پر حملہ کیا۔

اس سے پہلے بھی لبنانی نژاد امریکی ہادی ماتر نیویارک کی ایک عدالت میں 2022 میں چاقو گھونپنے کے جرم میں مقدمہ چل چکا ہے تاہم اب جیوری میں فرد جرم عائد کردی ہے۔

مزید پڑھیں: ملعون سلمان رشدی کی کتاب پر 3 دہائیوں لگی پابندی ختم

یاد رہے کہ ہادی ماتر نے نیویارک کے چٹاکوگا کاؤنٹی میں ملعون رشدی پر لیکچر کے دوران حملہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: قرآن پاک کی بےحرمتی کرنیوالا ملعون فائرنگ سے ہلاک

حملے میں ملعون سلمان رشدی کو گردن، سر، جسم کے اوپری حصے اور بائیں ہاتھ میں چوٹیں آئیں تھی اور بینائی سے محروم ہوگیا تھا جبکہ دائیں آنکھ کو شدید نقصان پہنچا۔

مذکورہ لبنانی شہری کے خلاف فیصلہ 23 ​​اپریل کو سنایا جائے گا اور انہیں 25 سال سے زیادہ عرصے کی قید ہوسکتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔