جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

حماس کا قیدیوں کی رہائی تک اسرائیل کیساتھ مزید مذاکرات سے انکار

24 فروری, 2025 10:58

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی تک اسرائیل کے ساتھ مزید مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔

حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن باسیم نعیم نے اتوار کے روز برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ دشمن کے ساتھ کوئی بھی مذاکرات، جو ثالثوں کے ذریعے کیے جا رہے ہیں، اس وقت تک ممکن نہیں جب تک معاہدے کے تحت طے شدہ 620 فلسطینی قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا۔

مزید پڑھیں:نیتن یاہو کی قیادت میں صیہونی فوج کا فلسطینیوں کے گھر پر چھاپہ

حماس نے ہفتے کے روز غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا تھا جس کے بدلے میں اسرائیل نے 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی کرنی تھی لیکن اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کر دی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کا فیصلہ حماس کی جانب سے بار بار خلاف ورزیوں کی وجہ سے کیا گیا ہے، جس میں ایسے واقعات کے لیے ان کا مذموم سیاسی استعمال بھی شامل ہے جس سے ہمارے قیدیوں کے وقار کو ٹھیس پہنچی ہے۔

اسرائیل نے اتوار کے روز طے شدہ سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں یہ کہتے ہوئے تاخیر کی کہ انہیں اس وقت تک رہا نہیں کیا جائے گا جب تک حماس ان کی شرائط پوری نہ کرے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔