مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی طبعیت بہتر ہونے لگی

پوپ فرانسس کی صحت بہتر ہونے لگی
عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس دمے کے عارضے میں مبتلا ہیں اور اب انکی طبعیت بہتر ہونے لگی ہے۔
کیتھولک عیسائیوں کے مرکز ویٹیکن کی جانب سے پیر کی صبح شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس نے دسویں رات ہسپتال میں آرام کیا۔
پوپ فرانسس نے اپنی صحت کی معلومات عوام تک پہنچانے کی ہدایت دی تھی، جس کے بعد ویٹیکن نے روزانہ کی بنیاد پر ان کی حالت کے بارے میں بیانات جاری کرنا شروع کیے ہیں۔
مزید پڑھیں:پوپ فرانسس طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل
2 روز قبل، پوپ کے ڈاکٹروں نے انکی حالت کو پیچیدہ قرار دیا تھا۔ پوپ کی پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے خون کی منتقلی ضروری سمجھی گئی۔ بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ پوپ فرانسس مسلسل محتاط رہتے ہیں اور ایک کرسی پر دن گزار رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پوپ کی رات اچھی گزری، اور وہ آرام کر رہے ہیں جبکہ پوپ روم کے جیمیلی اسپتال میں ڈبل نمونیا کا علاج کر وا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ کے طور پر اپنے 12 سالہ دور میں پوپ فرانسس متعدد بار اسپتال میں داخل ہو چکے ہیں، جن میں مارچ 2023 میں بھی ایک اسپتال میں 3 راتیں گزاریں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












