رمضان المبارک میں عمرے پر جانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

رمضان المبارک میں عمرے پر جانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی
رمضان المبارک میں عمرے پر جانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت صحت نے رمضان المبارک کے دوران عمرہ ادا کرنے والے زائرین کے لیے گردن توڑ بخار کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔ یہ اقدام صحت عامہ کے تحفظ اور متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
وزارت صحت نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ عمرہ کے لیے روانگی سے کم از کم 10 دن پہلے یہ ویکسین لگوائیں تاکہ مطلوبہ مدافعت حاصل کی جا سکے۔ تاہم جو افراد گزشتہ 5 سال کے دوران یہ ویکسین لے چکے ہیں، انہیں دوبارہ ویکسین لگوانے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ اس کی تاثیر کی مدت ابھی برقرار ہے۔
دوسری جانب سعودی حکومت نے حج و عمرہ زائرین کیلئے مزید سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ڈیجیٹل سروسز ایپ ’نسک‘ میں نئی خدمات کا اضافہ کیا ہے، جس سے زائرین کیلئے حج و عمرہ کے مراحل مزید آسان ہو گئے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












