جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

برسلز میں پاکستان زندہ باد اور استحکامِ پاکستان سیمینار کا انعقاد

25 فروری, 2025 15:10

برسلز میں پاکستان زندہ باد اور استحکامِ پاکستان سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

یورپ کے قلب برسلز میں “پاکستان زندہ باد اور استحکامِ پاکستان” کے عنوان سے ایک پرجوش سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کے نعرے، ملی نغموں کی گونج اور قومی جذبے کا بھرپور اظہار کیا گیا۔

تقریب کے شرکاء نے پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، اور استحکام کے لیے اجتماعی عزم کا اظہار کیا۔ کشمیر کی آواز سردار صدیق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے جوانوں کے لہو سے سینچی گئی امن کی فضا کو برقرار رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے ‘۔

 

 

کمیونٹی رہنما راجہ محمد خالد نے کہا کہ ’ماضی میں ہم نے پاکستان کے لیے قربانیاں دیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ملک کے استحکام اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ‘۔

بانی و صدر شہزادہ عثمان طاہر نے کہا کہ ’پاکستان کی ترقی عوامی یکجہتی اور اداروں پر اعتماد میں مضمر ہے ‘۔

تقریب کے دوران شرکاء نے پاک فوج زندہ باد، ہم سب کا پاکستان جیسے فلک شگاف نعرے لگائے اور قومی ترانے پر سلامی پیش کی۔ یہ تقریب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبہ حب الوطنی اور افواجِ پاکستان سے لازوال وفاداری کا عملی ثبوت تھی۔

شرکاء نے اجتماعی عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔