غزہ میں 5 نوزائیدہ بچے شدید سردی سے ٹھٹھر کر دم توڑ گئے

غزہ میں 5 نوزائیدہ بچے شدید سردی سے ٹھٹھر کر دم توڑ گئے
ایک فلسطینی ڈاکٹر نے منگل کے روز بتایا کہ غزہ کی پٹی میں سرد موسم کے باعث پانچ نوزائیدہ بچے جاں بحق ہوگئے۔
غزہ کے فرینڈز بینولینٹ سوسائٹی اسپتال کے ڈائریکٹر سعید صلاح نے ترک میڈیا کو بتایا کہ شدید سردی کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 9 نوزائیدہ بچوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک دن سے دو ہفتے کی عمر کے پانچ بچوں کی موت ہوئی ہے جب کہ ایک بچہ اب بھی وینٹی لیٹر پر ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔
ڈاکٹر نے کہا کہ 9 بچوں کو شمالی غزہ سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسرائیل کی تباہ کن جنگ کے بعد زیادہ تر آبادی بے گھر ہو ئی اور خیموں میں رہ رہی ہے۔
صلاح نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ غزہ میں موبائل گھروں، خیموں اور ایندھن کے داخلے کی اجازت دینے کے لئے مداخلت کرے تاکہ ہزاروں فلسطینیوں کو پناہ فراہم کی جاسکے۔
غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 48 ہزار 350 افراد شہید ہو چکے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
گزشتہ سال نومبر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یواو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












