جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

نیتن یاہو اور بیٹے کی ہاتھا پائی؛ اسرائیلی سیاستدان کے انکشافات

25 فروری, 2025 19:26

اسرائیلی رکن کنیسٹ نعما لازیمی نے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے بیٹے یائر اور والد کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی حقیقت سے پردہ فاش کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے بیٹے یائر نے کنیسٹ کی خاتون رکن نعما لازیمی کے خلاف 300,000 شیکل (تقریباً 84,000 ڈالر) کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ یائر کو بیرون ملک اس لیے ملک بدر کر دیا گیا تھا کیونکہ اس نے اپنے والد نیتن یاہو کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کے باعث وہ امریکا میں مقیم ہیں۔

مزید پڑھیں: ہزاروں فلسطینیوں کے قاتل نیتن یاہو کے بیٹے کی والد کا گلا گھونٹنے کی کوشش

انہوں نے کہا تھا کہ میں وزیر اعظم کے بیٹے یائر نیتن یاہو کے بارے میں پوچھنا چاہتی ہوں، کیا یہ رقم اب بھی بجٹ میں شامل ہے اور کیا وزیر اعظم کے بیٹے کے قیام کیلئے مالی اعانت کا کوئی ارادہ ہے کیوں کہ اس نے وزیراعظم کو مارا پیٹا اور اقتدار کی علامت کو نقصان پہنچایا تھا۔

سارہ نیتن یاہو کی فنڈنگ کا ذریعہ

انہوں نے وزیراعظم کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کے 2 ماہ تک اسرائیل سے باہر رہنے کیلئے فنڈنگ کے ذرائع پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ بتائیں انکی قیام کے اخراجات کس نے برداشت کیے۔

مزید پڑھیں: "چاہے سب مارے جائیں! لیکن مزاحمت سے دستبردار نہیں ہونگے”

دوسری جانب نیتن یاہو کی قیادت والی جماعت لیکود پارٹی نے ان الزامات کو نفرت آمیز جھوٹ قرار دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔