جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

یکم مارچ سے پیٹرول مہنگا ہوگا یا سستا؟ بڑی خبر آگئی

26 فروری, 2025 11:08

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 3 فیصد کم ہونے کے باوجود پاکستان میں یکم مارچ سے پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 4 روپے فی لیٹر اضافے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ بین الاقوامی نرخوں میں معمولی اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں شرح تبادلہ میں کمی کی وجہ سے لگایا گیا ہے، بینچ مارک برینٹ کی قیمتیں عام طور پر گزشتہ 10 دنوں کے دوران مستحکم رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں پیٹرول کی قیمت اس وقت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 263 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔