بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

امریکہ کا افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لینے کا اعلان

28 فروری, 2025 12:09

واشنگٹن: امریکہ نے افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2021 میں افغانستان سے ’ناقص‘ امریکی انخلا کی تحقیقات کا اعلان کردیا گیا، ٹرمپ نے جوبائیڈن کو افغانستان میں اربوں ڈالر کا فوجی ساز و سامان چھوڑنے کا بھی ذمہ دار قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان کو اربوں ڈالر دے رہا ہے اور یہ امر میرے لئے باعث فکر ہے، فغانستان سے امریکی انخلاء کے دوران اربوں ڈالر کا اسلحہ و فوجی سازو سامان وہیں چھوڑ دیا گیا، ہم افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ افغان طالبان اربوں ڈالر کے چھوڑے گئے امریکی اسلحے کی نمائش کرتے رہتے ہیں، افغان طالبان 777,000 رائفلوں کے ساتھ ساتھ 70,000 بکتر بند ٹرکوں اور گاڑیوں کو بیچ رہے ہیں، ہم نے 70,000 گاڑیاں پیچھے چھوڑ دیں، ہم نے جو ساز و سامان چھوڑا، وہ سب بہترین معیار کا ہے اور اب طالبان ان کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، ہمیں چھوڑے گئے سامان کو واپس لینا چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کو بگرام ایئر بیس پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہیے تھا۔

واشنگٹن ایگزامینر کے ساتھ ایک انٹرویو میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے واضح کیا کہ بائیڈن انتظامیہ کی اس انخلا میں ناکامیوں کیلئے ذمہ دار افراد کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سیکیورٹی تجزیہ کار نے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوج کا عجلت میں اور غیر منصوبہ بند انخلا ایک سنگین غلطی تھی، امریکی انخلا سے افغانستان کے اندر کئی عالمی دہشت گرد تنظیموں کو دوبارہ جنم دی، پاکستان نے بارہا افغانستان سے پاکستان پر بڑھتے ہوئے دہشت گرد حملوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے، پاکستان پر حملوں کیلئے فتنتہ الخوراج کے دہشتگرد امریکی افواج کے چھوڑے گئے جدید ہتھیاروں پر انحصار کرتے ہیں۔

حال میں اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ افغان طالبان پاکستان میں فتنتہ الخوارج کی دہشت گرد سرگرمیوں کی مالی اور آپریشنل حمایت فراہم کر رہے ہیں، سال 2024ء میں 600 سے زائد حملے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن میں بیشتر افغان سرزمین سے کیے گئے۔

امریکی وزارت دفاع کی رپورٹ کے مطابق 2021ء سے 2025ء تک امریکہ نے افغانستان کی قومی دفاعی فورسز کو 18.6 ارب ڈالر کا سامان فراہم کیا، اس فراہم کردہ دفاعی سازو سامان میں طیارے، اسلحہ، گاڑیاں، اور مواصلاتی نظام شامل ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔