بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

پالتو کتوں کے مالکان کو لاکھوں کا جرمانہ ہوگا، مگر کیوں؟

28 فروری, 2025 14:24

رواں سال مارچ میں شہریوں کو اپنے پالتو کتوں کے ساتھ چہل قدمی کے دوران عوامی مقامات کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ہزار پاؤنڈ (ساڑھے تین لاکھ روپے) تک کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

موسم بہار آتے ہی درجہ حرارت گرم ہونا شروع ہوجاتا ہے  جس سے کتے کی لمبی چہل قدمی کے لئے یہ ایک بہترین وقت بن جاتا ہے۔

تاہم، سال کا یہ وقت پرندوں کے گھونسلے کے سیزن کی بھی نشاندہی کرتا ہے جو عام طور پر مارچ سے جولائی تک رہتا ہے۔

اس مدت کے دوران برطانوی حکومت نے کتوں کے مالکان کے لئے ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے پالتو جانوروں کو چہل قدمی کے لیے ایسا علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں پرندوں سمیت دیگر غیر محفوظ جنگلی حیات کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

جنگلی حیات کے ماہر رچرڈ گرین نے خبردار کیا ہے کہ کچھ مقامی علاقوں میں پبلک اسپیسپروٹیکشن آرڈرز (پی ایس پی او) نافذ العمل ہوسکتے ہیں جس میں کتوں کے لیے اہم قوانین شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

مقامی کونسلیں پبلک اسپیس پروٹیکشن آرڈرز جیسے قواعد کو نافذ کر سکتی ہیں، اور ان قوانین پر عمل نہ کرنے پر جرمانے عدالت میں لے جانے کی صورت میں ایک ہزار پاؤنڈز تک پہنچ سکتے ہیں۔

ان پرندوں کی حفاظت کے لئے، کتوں کو کھلی رسائی والی زمین پر دو میٹر سے زیادہ لیڈ پر رکھنا قانونی ضروری ہے، اس مدت کے دوران مخصوص علاقوں میں اپنے کتے کو کنٹرول کرنے میں ناکامی بھی 100 پاؤنڈ کے مقررہ جرمانے کے نوٹس کا سبب بن سکتی ہے۔

رچرڈ گرین کا کہنا تھا کہ کتے کی موجودگی ہی جنگلی حیات اور مویشیوں کو خوفزدہ کر سکتی ہے، یہاں تک کہ ایک فوری تعاقب یا خوف بھی انہیں اپنے گھونسلے چھوڑنے پر مجبور کر سکتا ہے، جس سے انڈے یا چوزے مرنے کے لیے رہ جاتے ہیں۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔