"غزہ میں قتل عام؛ اسرائیل کو بندرگاہ پر آنے کی اجازت نہیں دیں گے”

غزہ میں قتل عام؛ اسرائیل کو بندرگاہ پر آنے کی اجازت نہیں دیں گے (فوٹو: فائل)
جنوبی افریقہ، ملائیشیا اور کولمبیا کے سربراہوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ قابض صیہونی حکومت کیلئے ہتھیار لے جانے والے جہازوں کو اپنی بندرگاہوں پر آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
فارن پالیسی جریدے میں جاری ہونے والے اس مشترکہ سربراہی بیان کو جنوبی افریقہ کے صدر سیریئل رامافوزا، ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم اور کولمبیا کے صدر گستاو پیترو نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔
بیان میں دوٹوک موقف اپنایا ہے کہ تل ابیب کیلئے ایسے کسی جہاز کو لنگز انداز نہیں ہونے دیں گے جو ہتھیار لے جارہا ہو۔
مزید پڑھیں: "حماس کو غیر مسلح اور ختم کیے بغیر کسی معاہدے کی پاسداری نہیں ہوگی”
جنوبی افریقہ، ملائیشیا اور کولمبیا کے سربراہوں کے اس مشترکہ بیان میں آیا ہے کہ صیہونی حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی سے انسان دوستانہ قوانین کی مزید پامالی کا خطرہ بڑھے گا جسے روکنے کی بھرپور کوشش کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کی غزہ سے متعلق اے آئی ویڈیو؛ قبضہ کرنے کا نیا طریقہ قرار
واضح رہے کہ آج سے تین ماہ قبل اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر برائے دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی نے بتایا تھا کہ امریکا اور جرمنی نے صیہونی حکومت کی ضرورت کے 99 فیصد ہتھیار تیار کیے ہیں۔
مزید پڑھیں : "امریکا غزہ پر قبضہ کرے گا تو فلسطینی واپس نہیں جاسکیں گے”
قابل ذکر ہے کہ امریکا نے 7 اکتوبر 2023 کے بعد صیہونی حکومت کو 32 ارب ڈالر کی مالیت کے ہتھیار فراہم کیے جنہیں غزہ، لبنان اور شام کو نشانہ بنانے میں استعمال کیا گیا۔
دوسری جانب غزہ جنگ کے دوران اسرائیل نے ریکارڈ 45 ہزار فلسطیینوں کو شہید کیا تھا جبکہ یہ تعداد متعدد رپورٹس کے مطابق 65 ہزار سے زائد ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












