بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

کل پہلا روزہ کب اور کہاں ہوگا؟

28 فروری, 2025 19:12

پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔

غروب آفتاب کے بعد اب تک چند ممالک نے ماہِ صیام کے آغاز سے متعلق اعلان کردیا ہے جبکہ پاکستان، سعودی عرب، مشرق وسطیٰ، یورپی ممالک اور امریکا و برطانیہ میں رویت ہلال سے متعلق اجلاس منعقد ہورہے ہیں۔

ملائیشیا

عرب میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا لہذا کوالالمپور میں اتوار 2 مارچ کو پہلاروزہ ہوگا۔

برونائی

برونائی میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ پہلاروزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا۔

آسٹریلیا

مفتی اعظم آسٹریلیا نے ہفتہ یکم مارچ کو پہلے روزے کا اعلان کیا ہے۔

انڈونیشیا

اسلامی ملک انڈونیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، وہاں پہلا روزہ کل یکم مارچ بروز ہفتہ ہوگا۔

نیوزی لینڈ:

ایک اور یورپی ملک نیوزی لینڈ میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، پہلا روزہ کل بروز ہفتہ یکم مارچ کو ہوگا۔

سعودی عرب:

سعودی عرب میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ کل ہوگا۔

چاند دیکھنے کیلئے مکہ، مدینہ، تبوک، سدیر سمیت دیگر شہروں کی آبزرویٹری میں اجلاس ہوئے جس میں محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین نے شرکت کی، مملکت کی سدیر آبزوریٹری نے ملک میں چاند نظر آنے کی تصدیق کی۔

فلپائن

فلپائن نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ اتوار 2 مارچ کو رمضان المبارک کا پہلا دن ہوگا، قومی کمیشن برائے مسلم فلپائن نے کہا کہ ہلال کا چاند نظر نہیں آیا، اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ رمضان المبارک کے روزے 2 مارچ 2025 سے شروع ہوں گے۔

سری لنکا

آئی لینڈز پر مشتمل ملک سری لنکا میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار کو ہوگا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔