یوکرینی صدر کی امریکی صدر سے ملاقات؛ دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

یوکرینی صدر کی امریکی صدر سے ملاقات؛ دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
واشنگٹن: یوکرینی صدر ولادیمیرز یلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور یوکرین کے صدور کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین، روس جنگ ختم کرنے کیلئے میں دونوں ممالک کے ساتھ کھڑا ہوں، کسی ایک ملک سے نہیں امریکا اور دنیا کی بھلائی کیساتھ منسلک ہوں۔
انہوں نے کہا کہ زیلنسکی آپ تیسری جنگ عظیم پر جوا کھیل رہے ہیں، آپ چاہتے ہیں میں پیوٹن کے بارے میں غلط باتیں کروں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں پیوٹن یا پھر کسی کےساتھ منسلک نہیں ہوں، آپ پیوٹن سے نفرت کا اظہار کررہے ہیں، میرے لیے اس قسم کی نفرت کے ساتھ معاہدہ کرنا بہت مشکل ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن پر سختی سے کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، یوکرین صرف سیکیورٹی کی بات کررہا ہے، مجھے ابھی یوکرین کی سیکیورٹی کی فکر نہیں، ہمیں ڈیل کرنی ہے، آپ سمجھوتے کے بغیر کوئی سودا نہیں کرسکتے۔
اس موقع پر یوکرینی صدر ولادیمیرز یلنسکی کا کہنا تھا کہ میرا مقصد اپنے ملک، اپنی قدر، آزادی اور جمہوریت کو بچانا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












