بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

برف میں 90 منٹ تک دفن رہنے والا شخص زندہ بچ نکلا

01 مارچ, 2025 14:01

امریکا سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ایڈن کرافٹ نے برفانی تودے کی زد میں آنے کے بعد 90 منٹ تک برف میں دفن رہنے کی روداد سنا دی۔

ایڈن نے بتایا کہ وہ اپنی سنو موبائل پر سوار ہوکر تقریباً 10ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچے تو انہیں خیال آیا کہ شاید انہیں چوٹی پر خود نہیں جانا چاہیے جس کے بعد انہوں نے دوبارہ پہاڑی سے نیچے جانے کا فیصلہ کیا لیکن اسی دوران برفانی تودہ ان پر آگر اور وہ برف کے نیچے دفن ہو گئے۔

مزید پڑھیں:میکرون ٹرمپ ملاقات، یوکرین پر یورپ اور امریکا کے اختلافات آشکار ہوگئے

ایڈن کے مطابق برفانی تودہ گرنے کے بعد ان کی پہلی ترجیح اپنے ہیم ریڈیو کو تلاش کرنا تھی جس میں انہیں 10 منٹ لگے اور خوش قسمتی سے وہ اپنے گروپ کو کال کرنے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوستوں سے مدد مانگتے ہوئے صورت حال سے آگاہ کیا، پھر اپنے جسم کو حرکت دینے کیلئے برف کو اپنی ٹانگوں سے ہٹانا شروع کیا اور 80 منٹ بعد ریسکیو ٹیم نے انکی زندگی بچائی۔

خیال رہے کہ 20 فروری کو ایڈن کرافٹ اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ کولوراڈو کے ہانس چوٹی پر سنو موبلنگ کر رہے تھے کہ جب برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔