بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

مچھلی زلزلوں اور قدرتی آفات کی پیشگوئی کر سکتی ہے؟

01 مارچ, 2025 15:26

جاپان میں ایک پرانی روایت سمجھی جاتی ہے کہ ڈومز ڈے مچھلی پانی کی سطح پر نظر آ جائے تو یہ کسی بڑے خطرے، زلزلے یا سونامی کی علامت ہوتی ہے۔

ڈومز ڈے فِش کیا ہے تو یہ مچھلی جسے ‘ ڈومز ڈے فش’ یا ‘قیامت کی مچھلی’ کہا جاتا ہے، دراصل ایک نایاب سمندری مخلوق ہے جس کا اصل نام Oarfish ہے۔ یہ مچھلی گہرے سمندروں میں پائی جاتی ہے اور عام طور پر لوگوں کی نظروں سے اوجھل رہتی ہے۔

2011 میں جاپان میں آنے والے تباہ کن سونامی سے پہلے بھی لوگوں نے ساحلوں پر کئی Oarfish دیکھے تھے۔ اسی طرح 2020 میں فلپائن میں زلزلے سے پہلے بھی ایسی رپورٹس آئی تھیں۔

اس کی لمبائی 11 میٹر تک ہو سکتی ہے اور یہ چمکدار سلور رنگ کی ہوتی ہے، جس کی وجہ سے یہ نظر آتے ہی خوف کی علامت بن جاتی ہے۔

تو کیا واقعی یہ مچھلی قدرتی آفات کی پیشگوئی کر سکتی ہے؟

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ Oarfish عام طور پر گہرے سمندری پانی میں رہتی ہے، لیکن جب سمندر میں کسی بھی وجہ سے دباؤ یا درجہ حرارت تبدیل ہوتا ہے تو یہ سطح پر آ جاتی ہے۔یہ مچھلی خود کسی قدرتی آفت کا سبب نہیں بنتی بلکہ سمندری ماحول میں ہونے والی تبدیلیوں کا اشارہ دے سکتی ہے۔

لیکن یہ کہنا کہ یہ قیامت کی نشانی ہے یا زلزلے کی پیشگوئی کرتی ہے، سائنس کے مطابق محض ایک مفروضہ ہے۔ڈومز ڈے فِش کی کہانی حقیقت اور افسانے کا امتزاج ہے۔

یہ مچھلی نایاب ضرور ہے، لیکن قدرتی آفات کی پیشن گوئی کرنے کا کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں ہے۔تاہم، اگر یہ ساحل پر نظر آئے تو سائنسدانوں کے لیے یہ ایک اہم موقع ہوتا ہے کہ وہ سمندری ماحولیاتی تبدیلیوں کا تجزیہ کرسکیں۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔