اسرائیل نے امریکا کی غزہ جنگ بندی سے متعلق تجویز مان لی

اسرائیل نے امریکا کی غزہ جنگ بندی سے متعلق تجویز مان لی
تل ابیب: اسرائیل نے غزہ جنگ بندی ڈیل میں عارضی توسیع کی امریکی تجویز منظور کر لی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ رمضان اوراپریل کےوسط میں یہودی تہوار کے دوران جنگ بندی میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ میں دوبارہ جنگ ہوئی تو فوجی مداخلت کریں گے;
اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق جنگ بندی کے پہلے روز زندہ یامردہ یرغمالیوں کی نصف تعدادکو اسرائیل کے حوالے کیاجائے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم آفس کے اعلان کے جواب میں حماس یا جنگ بندی معاہدے کے ثالثوں کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدہ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










