یوکرینی صدر ٹرمپ سے جھڑپ کے بعد برطانیہ پہنچ گئے

یوکرینی صدر کی ٹرمپ سے جھڑپ کے بعد برطانیہ آمد، پرتپاک استقبال
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر ملاقات کے دوران گرمجوشی سے گلے لگا لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان لفظی تلخ کلامی کے ایک دن بعد یکجہتی کا یہ مظاہرہ سامنے آیا، ایک ایسی جھڑپ جس نے بین الاقوامی توجہ حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں:یوکرینی صدر کی ٹرمپ سے تلخ کلامی، مُعافی ماننے سے انکار
لندن پہنچنے پر زیلنسکی کو ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر جمع ہونے والے حامیوں کے ہجوم کی جانب سے خوشی کا سامنا کرنا پڑا۔ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے یوکرین کیلئے مضبوط حمایت کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیلنسکی سے کہا کہ آپ کو برطانیہ بھر میں مکمل حمایت حاصل ہے۔
View this post on Instagram
دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ ملاقات اتوار کو ہونے والے سربراہی اجلاس سے قبل ہوئی ہے، جہاں یورپی رہنما یوکرین اور براعظم کی سلامتی کیلئے حمایت کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
مزید پڑھیں:یوکرینی صدر کی امریکی صدر سے ملاقات؛ دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
زیلنسکی اور ٹرمپ کے درمیان حالیہ کشیدگی نے یورپی ممالک کیلئے یوکرین کے دفاع میں بڑا کردار ادا کرنے پر غور کرنے کی ضرورت کو تیز کر دیا ہے۔ زیلنسکی نے گرمجوش استقبال کے جواب میں کہا کہ میں اس جنگ کے آغاز سے ہی اتنی بڑی حمایت پر برطانیہ کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم آپ کی حمایت پر بھروسہ کرتے ہیں، برطانیہ نے وکرینی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے 2.26 بلین پاؤنڈ (2.84 بلین ڈالر) کے قرض کے معاہدے کی بھی نقاب کشائی کر دی جس کی ادائیگی غیر متحرک روسی اثاثوں سے منافع کے ذریعے کی جائے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










