رہا ہونیوالی اسرائیلی قیدی فوج کیساتھ مغربی کنارے پر چھاپے مارنے پہنچ گئی

رہا ہونیوالی اسرائیلی قیدی فوج کیساتھ مغربی کنارے پر چھاپے مارنے پہنچ گئی
حال ہی میں رہا ہونے والی صیہونی قیدی اگم برجر نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں جوزف کے مقبرے پر رات بھر چھاپہ مارا ہے۔
اسرائیلی فوج میں نگرانی کی افسر اگم برگر نے اسرائیل کے نہال اوز اڈے پر دو دن تک کام کیا جب انہیں حماس نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے دوران یرغمال بنا لیا تھا۔
غزہ میں 482 دن گزارنے کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں انہیں 30 جنوری کو رہا کیا گیا تھا۔
برجر نے غزہ میں قید کے دوران حماس کے حسن سلوک کی گریودہ ہونے کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے ہمراہ چھاپہ مارا اور اس موقع پر ان کی والدہ میراو بھی موجود تھی۔
رپورٹ کے مطابق چھاپے کے دوران اگم برجر کے ساتھ ایک ممتاز آباد کار ربی ایلیاکیم لیونن اور آبادکار تنظیم شومرون ریجنل کونسل کے انتہائی دائیں بازو کے سربراہ یوسی ڈاگن بھی موجود تھے۔
اس گروپ کی حفاظت اسرائیلی فوج اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل ایک فورس کر رہی تھی۔
جوزف کے مقبرے پر اگم برجر نے ایک موم بتی جلائی اور اسے ڈاگن کی جانب سے ایک سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا جس میں قیدی کی رہائی کے بعد پہلے الفاظ شامل تھے اور اس میں لکھا تھا کہ میں نے ایمان کا راستہ چنا ہے۔
برجر کی والدہ میراو کا کہنا ہے کہ انہوں نے 7 اکتوبر کے بعد سے دو بار مقبرے پر جانے کی کوشش کی لیکن وہ ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہوئیں۔
فلسطینیوں کا ماننا ہے کہ یہ ایک عالم دین کی تدفین کی جگہ ہے جو 1900 کی دہائی کے اوائل میں قریبی علاقے بلاتا میں رہتے تھے تاہم صیہنیوں کا کہنا ہے کہ اس مزار پر حضرت یوسف علیہ السلام کا مقبرہ ہے جو اسلامی اور یہودی دونوں روایات میں قابل احترام ہیں۔
یہ مقبرہ مغربی کنارے کے علاقے اے کے اندر واقع ہے جو سرکاری طور پر فلسطینی اتھارٹی (پی اے) کے مکمل کنٹرول میں ہے۔
لیکن فلسطینی مخالفت کے باوجود اسرائیلی فوج باقاعدگی سے اور بے رحمی سے علاقے میں داخل ہوتی ہے۔
غزہ پر اسرائیل کی جنگ سے پہلے آباد کاروں کی بسیں فوج کے ساتھ ماہانہ بنیادوں پر جوزف کے مقبرے کا دورہ کرتی تھیں۔ آبادکاروں کی ان دراندازیوں کے نتیجے میں اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام ہوا ہے۔
ڈاگن، جو برجر کے ساتھ ان کے حملے میں شامل تھے، اس سے قبل غزہ کی نسلی صفائی اور بازآبادکاری کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










