اسرائیلی وزیراعظم کی قیدیوں کو رہا نہ کرنے پر حماس کو سنگین نتائج کی دھمکی

اسرائیلی وزیراعظم کی قیدیوں کو رہا نہ کرنے پر حماس کو سنگین نتائج کی دھمکی
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قیدیوں کو رہا نہ کرنے پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو سنگین نتائج کی دھمکی دیدی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں حماس سے کہتا ہوں اگر تم نے ہمارے یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو تمہیں ایسے نتائج بھگتنے پڑیں گے جن کا تم تصور بھی نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ حماس کے پاس جنگ بندی میں توسیع قبول کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی تک جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ شروع نہیں ہوگا۔
دوسری جانب حماس کے رہنما اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کو سبوتاژ کررہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










