امریکا نے یوکرین کی تمام فوجی امداد روکنے کا اعلان کردیا

امریکا نے یوکرین کی تمام فوجی امداد روکنے کا اعلان کردیا
امریکا یوکرین کے تعلقات میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے لگی، امریکی صدر سے تکرار یوکرینی صدر کو مہنگی پڑ گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کی فوجی امداد روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم امن کی کوشش کررہے ہیں، امن چاہتے ہیں اس لئے یوکرین کی امداد کو روک کر اس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
ٹرمپ نے خبردار کیا کہ یوکرینی صدر زیلینسکی نے امن کی حمایت نہیں کی تو وہ زیادہ عرصہ صدر نہیں رہ سکیں گے۔ قبل ازیں امریکی صدر نے زیلنسکی کو ڈکٹیٹر قرار دیا اور ان پر یوکرین روس جنگ شروع کرنے کا الزام بھی ٹھہرایا تھا۔
واشنگٹن میں ملاقات کے دوران بھی دونوں صدور کے درمیان تکرار ہوئی تھی جس کے بعد امریکی صدارتی آفس نے ولادیمیر زیلنسکی کو واپس جانے کی ہدایت کی تھی اور بغیر کسی مذاکرات کے امریکا سے روانہ ہوگئے تھے۔
زیلنسکی کے مختصر ترین دورہ واشنگٹن کے دوران بدمزگی کی وجہ سے امریکا اور یوکرین کے درمیان معدنیات سے متعلق متوقع معاہدہ بھی نہیں ہوسکا جب کہ معاہدے کے حوالے سے فریقین کا کوئی واضح موقف بھی سامنے نہیں آیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










