جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

حماس کے بغیر مصر نے غزہ کے عبوری انتظام کے قیام کی تجویز پیش کردی

04 مارچ, 2025 17:28

مصر نے غزہ کے مستقبل کیلئے فلسطین کی مزاحمتی تنظم حماس کے بغیر عبوری انتظامیہ کے قیام کی تجویز دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین کی مزاحتمی تنظیم حماس کو شامل کیے بغیر مصر نے ایک منصوبہ پیش کیا ہے، جس کے تحت ایک عبوری انتظامیہ کے قیام کی تجویز دی گئی ہے، جو عرب، مسلم اور مغربی ممالک کی حمایت سے کام کرے گی۔

مصر کی جانب سے اس منصوبے کو عرب لیگ کے اجلاس میں پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

منصوبے کے مطابق، غزہ میں ایک "گورننس اسسٹنس مشن” قائم کیا جائے گا جو حماس کے زیرانتظام حکومت کی جگہ لے گا۔ یہ مشن انسانی امداد اور غزہ کی تعمیر نو کے عمل کی نگرانی کرے گا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے شام کے 13 کلومیٹر علاقے پر غیر اعلانیہ قبضہ کرلیا

یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ منصوبہ جنگ کے بعد لاگو ہوگا یا کسی مستقل امن معاہدے سے پہلے اور اس میں امریکی منصوبے کی مخالفت کی گئی ہے، جو غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی پر مبنی تھا۔ منصوبے میں انتخابات یا مستقبل کے حکومتی ڈھانچے کے حوالے سے کوئی تفصیل شامل نہیں۔

مزید پڑھیں: یہودی آبادکاروں کا رمضان المبارک میں مسجد اقصیٰ پر حملہ

حماس کے سینئر رہنما سامی ابو زہری نے اس منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "غزہ کے مستقبل کا فیصلہ صرف فلسطینی کریں گے،” انہوں نے کسی غیر ملکی طاقت کے غزہ میں انتظامی کنٹرول کو ناقابل قبول قرار دیا۔

مزید پڑھیں: شام کے انجام سے سبق سیکھو! ٹرمپ کی اردن کو دھمکی

منصوبے کے حوالے سے ابھی تک کسی عرب ملک نے کھل کر حمایت یا مخالفت نہیں کی تاہم، یہ واضح کیا گیا ہے کہ جب تک حماس اقتدار میں رہے گی، عالمی برادری غزہ کی تعمیر نو کے لیے مالی مدد فراہم نہیں کرے گی۔

یہ منصوبہ ایسے وقت میں پیش کیا گیا ہے جب مصر، اردن اور خلیجی ممالک امریکی منصوبے کا متبادل سفارتی حل تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔