کشمیری حریت پسند قیادت کا مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیری ہندوؤں کے بڑھتے کنٹرول پر اظہارِ تشویش

کشمیری حریت پسند قیادت کا مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیری ہندوؤں کے بڑھتے کنٹرول پر اظہارِ تشویش
کشمیری حریت پسند قیادت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر کشمیری ہندوؤں کے بڑھتے کنٹرول پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
کے ایم ایس نے بتایا کہ ان اقدامات کا مقصد جموں و کشمیر کی آبادی کے تناسب کو بگاڑنا ہے، مقامی اداروں کو بے اختیار اور پہلگام ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو قابض انتظامیہ کی ہدایت پر محدود کردیا گیا، مقامی حکام کی نظر اندازی اور تعمیراتی منصوبوں کی منظوری سے حکومت کے ایجنڈے کا اظہار ہوتا ہے۔
کے ایم ایس کی جانب سے کہا گیا کہ غیر کشمیری ہندوؤں کو اراضی کی فروخت کی مخالفت کرنے والوں کا تبادلہ یا او ایس ڈی بنا دیا جاتا ہے، جے کے سیمنٹ میں بھارتی ریاست ہریانہ کی کمپنی 70% حصص خرید رہی ہے، کمپنی "جے اینڈ کے سیمنٹ” کا نام استعمال کر کے کشمیری عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔
کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ جے کے سیمنٹ کمپنی کو مالی نقصان پہنچا کر اڈانی کی امبوجا سیمنٹ کو فروخت کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، بڑی بھارتی کمپنیوں کا مقامی صنعتوں پر کنٹرول مقامی معیشت کو خطرے میں ڈال رہا ہے، جندال گروپ کے بڑھتے اثر و رسوخ اور پلوامہ میں اسٹیل پروسیسنگ یونٹ کی بنیاد رکھی گئی۔
کے ایم ایس کے مطابق جے ایس ڈبلیو گروپ کے چیئرمین سجن جندال نے گلمرگ میں بڑے منصوبوں کا اعلان کیا تھا، غیر مقامی کارپوریٹ کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری سے مقامی اسٹیک ہولڈرز کا عمل دخل کم ہو رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










