دنیا کے کس خطے میں ‘کتے اور بکرے’ کو صدر بننے کا اعزاز حاصل ہے؟

دنیا کے کس خطے میں "کتا اور بکرا" صدر ہیں؟
دنیا کے تمام جمہوری ممالک میں ووٹ کے ذریعہ حکمران منتخب کیے جاتے ہیں لیکن دنیا کا ایک ایسا خطہ بھی ہے جہاں کتا اور بکرا صدر بن چکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا خطہ نیوزی لینڈ کے دور دراز علاقے میں واقعہ ’’جمہوریہ واہنگہ‘‘ ہے جس کا اپنا پاسپورٹ اور سرحدیں ہیں۔ یہ علاقہ قدیم رسم ورواج رکھتا ہے جس کے باعث ماضی میں کتا اور بکرا بھی الیکشن جیت کر صدر بن چکے اور انسانوں پر حکمرانی کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:امریکی نے دنیا میں سیاسی مداخلت کیلئے تجارت کو اہم حربہ بنالیا ہے
رپورٹ کے مطابق اس ملک کے 150 کسان گھرانے فطری ماحول میں زندگی گزارنا پسند کرتے، جدید دور کے لوازمات کم اپناتے ہیں۔ اسی وجہ سے وہاں انٹرنیٹ ہے اور نہ ہی موبائل نیٹ ورک کام کرتا ہے۔
یہاں علامتی جمہوریہ کی بنیاد 1989 میں رکھی گئی جب بیورو کریسی نے علاقے کو دوسری تحصیل میں شامل کرنا چاہا، لوگ ایسا نہیں چاہتے تھے لہذا احتجاجاً علاقے کو جہوریہ قرار دے دیا۔
خیال رہے کہ دنیا بھر سے سیاح یہ جمہوریہ دیکھنے آتے اور 5 ڈالر کا پاپسورٹ خرید کر فطری ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












