ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

ٹک ٹاک کا مالک امیر ترین شخص بن گیا، مگر کیسے؟

27 مارچ, 2025 18:50

بائٹ ڈانس کے بانی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے مالک ژانگ ییمنگ چین کے امیر ترین شخص بن گئے۔

بلومبرگ ارب پتی انڈیکس کے مطابق ٹک ٹاک کے مالک ژانگ ییمنگ چین کے امری ترین بننے ساتھ دنیا کے 24 ویں امیر ترین شخص بھی بن گئے ہیں۔

فوربز ارب پتی افراد کی فہرست اور چین کے امیر ترین افراد کی فہرست میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ژانگ ییمنگ سب سے امیر چینی شخص ہیں۔

بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کی دولت 57.5 ارب ڈالر ہے جب کہ فوربز کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ وہ 65.5 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔

42 سالہ ییمنگ نے 2012 میں بائٹ ڈانس کی بنیاد رکھی تھی اور جنوری 2025 تک فرم کی مالیت 400 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

بائٹ ڈانس مشہور موبائل ایپلی کیشنز جیسے کیپ کٹ، زیگوا ویڈیو، اور ڈوین کا بھی مالک ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔