ٹرمپ کا سعودی عرب سمیت دیگر مسلم ممالک کا دورہ کرنے کا اعلان

ٹرمپ کا سعودی عرب سمیت دیگر مسلم ممالک کا دورہ کرنے کا اعلان
امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات استوار ہونے لگے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب (یو اے ای) امارات کا دورہ کریں گے۔
ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدہ کیا جائے گا، امریکی صدر نے دورے کے لئے مئی کے وسط کی تاریخ کا انتخاب کرلیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ ٹرمپ کا دوسرے صدارتی دور میں یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہو گا، اس ضمن میں امریکی صدر نے کہا کہ سعودی حکام نے ہماری امریکی کمپنیوں میں ایک ہزار ارب ڈالر سرمایہ کاری پر اتفاق کیا جس کا مطلب مزید ملازمتیں ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنیاں سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر مقامات کے لیے سازوسامان تیار کریں گی اور اس کے لیے میرے خیال میں یہ قابل قدر ہے۔
جنوری میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی تجارت اور سرمایہ کاری میں 600 ارب ڈالر خرچ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
اس وقت کی سعودی پریس رپورٹس میں فنڈز کے ذرائع کی تفصیلات نہیں دی گئیں جو سعودی جی ڈی پی کے نصف سے زیادہ کی نمائندگی کرتے ہیں یا ان کے استعمال کی توقع ہے۔
ٹرمپ نے اپنے پہلے دور حکومت میں ریاض کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کیے تھے اور توقع کی جاتی ہے کہ وہ سعودی عرب کو، جو اسلام کے مقدس ترین مقامات کا گھر ہے، اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی طرف خارجہ پالیسی کے ایک اہم مقصد کے طور پر آگے بڑھائیں گے۔
پیر کے روز ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کے مشرق وسطیٰ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












