ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

‘شیشے کے گھروں میں بیٹھے 50 ہزار امریکی فوجی ایران کے ریڈرار میں ہیں’

01 اپریل, 2025 19:43

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں موجود امریکی افواج شیشے کے گھر میں بیٹھی ہوئی ہیں اور انہیں دوسروں پر پتھر پھینکنے سے گریز کرنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس ڈویژن کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے تہران میں رمضان المبارک کے اختتام کے موقع پر عید الفطر کی تقریبات کے موقع پر کیا۔

بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی  نے کہا کہ خطے میں خاص طور پر ایران کے آس پاس، امریکیوں کے 10 فوجی اڈے ہیں اور وہاں 50،000 فوجی تعینات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں موجود امریکی فوجی شیشے کے گھر میں بیٹھے ہیں اور جب کوئی شیشے کے گھر میں بیٹھتا ہے تو دوسروں پر پتھر نہیں پھینکتا۔

پاسداران انقلاب کے کمانڈر کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو ‘نئے معاہدے’ تک پہنچنے سے انکار کرنے کی صورت میں اس پر بمباری کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے۔

ہفتے کے روز ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ایران نے امریکا کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا تو اس پر بمباری کی جائے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔