صیہونی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، درجنوں افراد شہید

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 53 فلسطینی شہید
صیہونی فوج نے غزہ اور اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ پر حملہ کرکے مزید 80 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ کیا گیا جس میں بچوں اور عورتوں سمیت 22 افراد شہید ہوئے۔
اسرائیل نے بیت حنون اور بیت لاحیہ کے علاقوں سے جبری انخلا کے بعد عارضی کیمپ میں پناہ گزین افراد پر بھی بم برسائے، اس کے علاوہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 80 فلسطینی شہید ہوئے۔
اس کے علاوہ اسرائیل نے غزہ کے بڑے علاقے رفح اور خان یونس کے علاقوں کو جدا کرکے موراج کوریڈور کا نام دیا۔
صیہونی فوج نے شام اور لبنان پر بھی فضائی حملے کیے، شامی صوبے دارا میں صیہونی حملوں سے 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












