سمپسنز کارٹون میں مشہور پاکستانی کرکٹر کے کار حادثے میں جاں بحق ہونے کی پیشگوئی؟ بڑی حقیقت سامنے آگئی

Prediction of Famous Pakistani Cricketer's Death in Car Accident in The Simpsons? The Truth Revealed
سمپسنز کارٹون میں مشہور پاکستانی کرکٹر کے کار حادثے میں جاں بحق ہونے کی پیشگوئی کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔
پاکستانی سوشل میڈیا پر اس وقت شدید ہلچل دیکھی گئی جب ایک وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ مشہور اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز نے ایک معروف پاکستانی کرکٹر کی کار حادثے میں موت کی پیشگوئی کی تھی۔ مذکورہ پوسٹ میں کسی کھلاڑی کا نام واضح طور پر نہیں لیا گیا، تاہم فرضی اسکرین شاٹ کی بنیاد پر صارفین نے محمد رضوان، شاداب خان اور بابراعظم جیسے کھلاڑیوں کے ناموں پر قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔
پوسٹ میں ایک جعلی سمپسنز اسکرین شاٹ شامل تھا، جس پر درج تھا کہ "یہ دل توڑ دینے والی خبر ہے۔ پاکستان کے عظیم کرکٹرز میں سے ایک اچانک کار حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ دنیا بھر کے مداح صدمے میں ہیں۔ لیکن یہ کیسے ہوا؟ کیا یہ واقعی ایک حادثہ تھا؟ یا کچھ اور؟ دی سمپسنز نے اس کی پیشگوئی کی تھی، لیکن کسی نے یقین نہ کیا۔”
View this post on Instagram
ماضی میں دی سمپسنز نے بعض واقعات، جیسے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت، کورونا وائرس کی وبا اور ڈزنی کی فاکس خریداری سے متعلق ایسی پیشگوئیاں کیں جنہیں وقت کے ساتھ "حقیقت سے قریب” قرار دیا گیا۔ اسی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین اکثر ایسی افواہوں پر فوراً یقین کر لیتے ہیں۔
تاہم حالیہ دعویٰ مکمل طور پر جھوٹا اور گمراہ کن ثابت ہوا ہے۔ دی سمپسنز کے 35 سیزنز اور 750 سے زائد اقساط میں کہیں بھی کسی پاکستانی کرکٹر کی موت یا کار حادثے سے متعلق کوئی منظر، مکالمہ یا حوالہ موجود نہیں ہے۔ نہ ہی کسی آفیشل کلپ، اسکرپٹ یا پروڈیوسر کی جانب سے ایسا کوئی بیان جاری کیا گیا ہے۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ وائرل ہونے والی تصویر دراصل مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے یا فوٹو ایڈیٹنگ سافٹ ویئر کے استعمال سے تیار کی گئی ایک جعلی تخلیق ہے۔ دی سمپسنز کا حوالہ صرف اس افواہ کو "قابلِ یقین” بنانے کے لیے استعمال کیا گیا تاکہ ماضی کی چند اتفاقی پیشگوئیوں کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔
کسی بھی معتبر عالمی نیوز ادارے، کھیلوں کی ویب سائٹ یا دی سمپسنز کے آفیشل پلیٹ فارمز پر ایسی کسی پیشگوئی یا پاکستانی کرکٹر کی موت کی کوئی تصدیق شدہ اطلاع موجود نہیں ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












