آئی پی ایل کو ایک اور دھچکا، اسٹار کھلاڑیوں کے انکار کے بعد لیگ کی ویلیو بھی گر گئی

آئی پی ایل کو ایک اور دھچکا، اسٹار کھلاڑیوں کے انکار کے بعد لیگ کی ویلیو بھی گر گئی
انڈین پریمیئر لیگ کو حالیہ دنوں میں نمایاں جھٹکوں کا سامنا ہے، متعدد نامور غیر ملکی کھلاڑیوں کے آئی پی ایل سے کنارہ کشی کے بعد اب لیگ کی مجموعی برانڈ ویلیو بھی نیچے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2025 میں آئی پی ایل کی قدر میں 20 فیصد کمی دیکھی گئی، جس کے بعد لیگ کی برانڈ ویلیو 12 بلین ڈالر سے گھٹ کر 9.6 بلین ڈالر رہ گئی ہے۔
فرنچائزز کی انفرادی قدر میں بھی نمایاں گراوٹ رپورٹ کی گئی ہے۔ ممبئی انڈینز کی برانڈ ویلیو میں 9 فیصد کمی کے بعد یہ 108 ملین ڈالر پر آگئی۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں رائل چیلنجرز بنگلور کی قدر 10 فیصد، چنئی سپر کنگز کی 24 فیصد اور سن رائزرز حیدرآباد کی 34 فیصد کم ہوگئی ہے۔ راجستھان رائلز سب سے زیادہ متاثر ہوئی، جس کی برانڈ ویلیو میں 35 فیصد تک کمی سامنے آئی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی، انگلینڈ کے معین علی اور آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل آئی پی ایل میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ فاف ڈوپلیسی اور معین علی اس سیزن پی ایس ایل میں حصہ لیں گے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












