ٹرمپ کی امن کی باتیں دراصل طاقت کے قانون کی ترجمانی ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا عالمی رویہ اور جارحانہ پالیسی عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔
عراقچی نے کہا کہ جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ طاقت کی زبان میں امن کی بات کرتے ہیں تو وہ دراصل “جنگل کے قانون” کی بات کر رہے ہوتے ہیں، جس کے مطابق طاقتور جو چاہے کر سکتا ہے۔ ان کے بقول یہ رویہ گزشتہ برسوں میں عالمی برادری کی حاصل کردہ کامیابیوں کو بھی نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں وینزویلا کی تازہ صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے تصدیق کی کہ ایران کا وینزویلا میں سفارت خانہ کھلا ہے اور سفیر سمیت تمام عملہ معمول کی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے۔
عراقچی نے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ تعاون کے ذریعے خطے میں درپیش کئی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












