ٹرمپ انتظامیہ کا گرین لینڈ حاصل کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور، عسکری راستہ بھی زیر بحث

ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے گرین لینڈ کے مستقبل سے متعلق ایک بار پھر مختلف امکانات پر غور شروع کر دیا ہے، جن میں عسکری آپشن بھی شامل بتایا جا رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ گرین لینڈ کو امریکا کی قومی سلامتی کے لیے اہم سمجھتے ہیں اور اس معاملے کو محض سفارتی حد تک محدود نہیں رکھا جا رہا۔
ایک سینئر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ اپنے موجودہ دورِ حکومت میں گرین لینڈ کو امریکی اثر و رسوخ میں لانا چاہتے ہیں۔
ان کے مطابق صدر اور ان کے مشیر اس مقصد کے لیے مختلف راستوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
عہدیدار کا کہنا ہے کہ زیر غور آپشنز میں ڈنمارک سے گرین لینڈ خریدنے کی تجویز، یا جزیرے کے ساتھ آزادانہ وابستگی کا معاہدہ شامل ہے۔
تاہم یہ بھی بتایا گیا ہے کہ معاملہ ابھی کسی حتمی فیصلے تک نہیں پہنچا۔
امریکی حکام کے مطابق نیٹو کے بعض اتحادیوں نے اس منصوبے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، لیکن اس کے باوجود صدر ٹرمپ کی دلچسپی برقرار ہے۔
گرین لینڈ، جو جغرافیائی طور پر آرکٹک خطے میں واقع ہے، معدنی وسائل اور اسٹریٹیجک محلِ وقوع کے باعث عالمی طاقتوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق امریکا، روس اور چین کے درمیان آرکٹک میں بڑھتی ہوئی مسابقت کے تناظر میں گرین لینڈ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












